دسمبر 29, 2024

21.28 ارب روپے مالیت کے 6 ترقیاتی منصوبوں کی منظوری

سیاسیات-سینٹرل ڈیولپمنٹ ورکنگ پارٹی (سی ڈی ڈبلیو پی ) نے 21.28 ارب روپے مالیت کے 6 ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دیدی۔

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی و خصوصی اقدامات احسن اقبال کی زیر صدارت اعلٰی سطحی اجلاس ہوا۔ اجلاس میں سیکرٹری پلاننگ وزارت، چیف اکانومسٹ، ممبران پلاننگ کمیشن اور مختلف وزارتوں اور ڈویژنوں کے نمائندوں نے شرکت کی۔

فورم نے ملتان میں 6188.759 ملین روپے کی لاگت سے ویدر سرویلنس ریڈار کی تنصیب، سکردو میں 250 بستروں پر مشتمل اسپتال کے قیام، گچک تک سڑک کی تعمیر (نظر ثانی شدہ)، 3097.045 ملین روپے کی لاگت سے دو لین ڈی آئی خان (ڈی آئی خان ڈویلپمنٹ پیکیج) کی تعمیر اور 2086.299 ملین روپے کی لاگت سے پلاننگ کمیشن کی صلاحیت سازی اور ادارہ جاتی مضبوطی کا قیام کے منصوبوں کی منظوری دی۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

four × four =