نومبر 22, 2024

امریکہ نے چین سے مقابلے کے لیے بھارت کو اتحادی بنانے کا فیصلہ کر لیا

سیاسیات- ذرائع کے مطابق چین سے متعلق امریکہ کی دفاعی حکمت عملی جاری کردی گئی جس کے مطابق امریکہ نے چین سے مقابلے کے لیے بھارت کو دفاعی اتحادی بنانے کا فیصلہ کیا ہے،امریکی نیشنل اسٹریٹجک رپورٹ میں پاکستان کا نام شامل نہیں ہے۔

پینٹاگون کی نیشنل ڈیفنس اسٹریٹجی کے مطابق چین امریکہ کا اسٹریٹجک حریف ہے ،امریکہ اور بھارت مل کر چین کا مقابلہ کریں گے،پالیسی کے تحت چین کی طرف سے جارحیت کی صورت میں امریکہ بھارت کی مدد کرے گا۔

امریکی حکمت عملی رپورٹ میں کہا گیاہے کہ چین واحد ملک ہے جو عالمی آرڈر کو بدل سکتا اورارادہ بھی رکھتا ہے۔چین اور روس میں تعلقات بڑھ رہے ہیں، چین سے مقابلے کے لیے امریکی دفاع کو مزید مضبوط کیا جائے گا،افغانستان سے انخلا کے بعد مشرق وسطیٰ میں بھی فوجی موجودگی کو درست کیا جائے گا۔

اس کے علاوہ گلف تعاون کونسل، یو اے ای اور سعودی عرب کے ساتھ فضائی اور میزائل ڈیفنس تعاون جاری رہے گا۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

5 + sixteen =