نومبر 24, 2024

علامہ عارف حسین واحدی کی کراچی میں علامہ ناظر تقوی سے ملاقات، رہائی پر مبارکباد پیش کی

سیاسیات ۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر علامہ عارف حسین واحدی نے کراچی میں علامہ ناظر عباس تقوی سے ان کی رہائشگاہ پر ملاقات کی۔ ذرائع کے مطابق علامہ عارف حسین واحدی نے سعودی عرب میں قید کے بعد رہائی پانے والے ایس یو سی کے مرکزی ایڈشنل سیکرٹری جنرل علامہ سید ناظر عباس تقوی سے کراچی میں ان کے گھر میں ملاقات کی ہے۔ ملاقات کے دوران علامہ عارف واحدی نے علامہ ناظر عباس تقوی کو رہائی پر مبارک باد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ اس موقع پر علامہ ناظر عباس تقوی نے تمام دوستوں کی کاوشوں کا شکریہ ادا کیا۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

14 − seven =