سیاسیات-21مارچ کو نیا ایرانی سال شروع ہوگا۔ جسے نوروز کے نام سے جانا جاتا ہے۔ اسی مناسبت سے رہبر انقلاب اسلامی آیت الله سید علی خامنه ای مشہد مقدس میں حرم حضرت امام علی رضا علیه السلام میں اپنا سالانہ خطاب کریں گے۔ حرم مطھر رضوی میں اس با برکت تقریب کا آغاز دن 3 بجے ہوگا اور رہبر معظم انقلاب 4 بجے اپنا خطاب شروع کریں گے۔ اس پُرنور تقریب کو ایران کے تمام سرکاری چینلز پر دکھایا جائے گا۔ اس کے علاوہ مقام معظم رہبری کی ویب سائٹ KHAMENEI.IR پر بھی اس تقریب کی نشریات دکھائی جائیں گی۔ واضح رہے کہ کورونا پوٹوکولز کو فالو کرنے کی وجہ سے رہبر انقلاب اسلامی تین سال کے بعد نوروز کی تقریب میں شریک ہو رہے ہیں۔ ان تین سالوں میں آیت الله سید علی خامنه ای نے ایرانی عوام سے ٹیلی ویژن کے ذریعے براہ راست خطاب کیا تھا۔