سیاسیات- پاکستان کے دفتر خارجہ نے سابق امریکی سفارتکار زلمے خلیل زاد کے ملکی سیاسی حالات سے متعلق بیان پر سخت ردعمل دیا ہے۔
گزشتہ روز زلمے خلیل زاد نے بیان دیا تھاکہ عمران خان کی گرفتاری سے پاکستان کا سیاسی بحران مزید گہرا ہو گا، خرابی کو روکنے کے لیے جون کے اوائل میں قومی انتخابات کے لیے ایک تاریخ مقرر کریں، جو پارٹی الیکشن جیتے گی اسے عوام کا مینڈیٹ حاصل ہو گا کہ کیا کرنا چاہیے۔
اس حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کیلئے کسی سے مشورے کی ضرورت نہیں۔
ترجمان کے مطابق بطورپُرعزم قوم موجودہ مشکل صورت حال سے مضبوطی سے نکلیں گے۔
خیال رہے کہ زلمے خلیل زاد 2018 سے 2021 تک امریکی صدرکے نمائندہ خصوصی برائے افغان امن عمل رہے ہیں۔