نومبر 24, 2024

ایران اور سعودی عرب کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی وقت کی اہم ضرورت اور امت مسلمہ کے لئے خوش آئند اقدام ھے۔علامہ عارف واحدی

سیاسیات- شیعہ علماء کونسل کے مرکزی نائب صدر علامہ عارف حسین واحدی نے سعودی عرب اور ایران میں سفارتی تعلقات کی بحالی پر اپنے رد عمل میں کہا کہ یہ دونوں ممالک پاکستان کے دوست اور برادر ملک ھیں ان کے آپس کے اختلافات سے جہاں دنیا کا ھر مسلمان پریشان تھا وھاں وطن عزیز میں منفی اثرات مرتب ھو رھے تھے علاوہ ازیں امت مسلمہ میں انتشار و افتراق کی فضا بڑھ رھی تھی سفارتی تعلقات کی بحالی سے مسلمانوں کی صفوں میں انتشار و افتراق پھیلانے والے سازش کار عناصر اور دشمن قوتیں مایوس ھوئیں اور مسلمانوں کی صفوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی-

علامہ عارف واحدی نے کہا ان دو ممالک میں دوستانہ روابط کی بحالی سے پورے خطے میں امن و استحکام کی فضا پیدا ھو گی-عالمی سامراجی اور شیطانی طاقتوں کی ھمیشہ یہ سازشیں رھی ھیں کہ مسلمانوں کو آپس میں لڑا کر ان کو کمزور کریں اور ان پر حکمرانی کریں آج کے دور میں اسلامی ممالک کو ھوشیاری اور بیداری کی شدید ضرورت ھے تاکہ مخصوص عناصر کے جھانسے میں آکرمسلمان تقسیم در تقسیم نہ ھوں بلکہ اپنی صفوں میں اتحاد و وحدت کی مضبوط فضا پیدا کریں تاکہ امت سربلند اور دشمن ناکام و نامراد ھو-

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

five × 4 =