اپریل 5, 2025

ایران سعودی تعلقات بحالی کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ دفتر خارجہ

سیاسیات- سعودی عرب اور ایران کے سفارتی تعلقات کے حوالے سے ترجمان دفترخارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان سعودی عرب اورایران کے سفارتی تعلقات معمول پر آنے کو خوش آمدید کہتا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ پاکستان چین کی مدد سے سعودی عرب اور ایران کے سفارتی تعلقات معمول پر لانے کا خیرمقدم کرتا ہے، یقین ہے کہ یہ اہم سفارتی پیشرفت خطے اور اس سے باہر امن و استحکام میں معاون ثابت ہوگی۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اس تاریخی معاہدے کو مربوط کرنے میں چین کی دور اندیش قیادت کے کردار کو سراہتے ہیں، اس مثبت پیشرفت پر سعودی عرب اور اسلامی جمہوریہ ایران کی ذہین قیادت کو سراہتے ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ کے بیان کے مطابق پاکستان مشرق وسطیٰ اور خطے میں تعمیری کردار ادا کرتا رہے گا، امید ہے کہ یہ مثبت قدم علاقائی تعاون اور ہم آہنگی کیلیے ایک راستے کا تعین کرے گا۔

واضح رہے کہ ایران اور سعودی عرب سفارتی تعلقات بحال کرنے پر رضا مند ہوگئے ہیں اور دونوں ملک دو ماہ میں سفارت خانے کھولنے پر رضامند ہوگئے ہیں۔

عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ یہ معاہدہ چین کے دارالحکومت بیجنگ میں ہونے والے مذاکرات کے بعد سامنے آیا، چین کی ثالثی میں سعودی عرب اور ایران نے تعلقات کی بحالی پر اتفاق کرلیا ہے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

One Response

  1. اسلام علیکم:اب اسلامی جمہوریہ پاکستان کو پہلی فرصت میں برادر و پڑوسی ملک اسلامی جمہوریہ ایران سے تیل اور گیس پائپ لائن منصوبے کو عمل کرتے ھو پایہ تکمیل تک پہنچانے کی عجلت میں تمام رکاوٹیں دور کرنی چاہئیے کیوں کے اس منصوبے کی تکمیل سے پاکستانی عوام کو گیس اور تیل۔پٹرول کی وجہ سے جو مہنگائی ھوئی ھے اس سے کسی حد تک بچت ھو گی اور ایران بجلی کا معاہدہ بھی کر دینا چائیے ھر دو اسلامی ممالک کو فائدہ ھو گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

1 × one =