دسمبر 28, 2024

مکی آرتھر سے تمام معاملات پر اتفاق رائے ہو گیا۔ نجم سیٹھی

سیاسیات-پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی منیجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ مکی آرتھر کے ساتھ معاملات 80 فیصد طے پاچکے ہیں، اگلے 10 سے 15 روز میں تمام معاملات طے پا جائیں گے۔

کراچی میں پی سی بی پارٹنرشپ معاہدے کی تقریب کے دوران میڈیا سے گفتگو میں نجم سیٹھی نے کہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے مکی آرتھر کے ساتھ معاملات تقریباً طے پاچکے ہیں، ان کی ٹیم میں کون کون شامل ہوگا اس پر بھی اتفاق ہوچکا ہے بس اگلے چند دنوں میں تمام چیزوں کو حتمی شکل دے کر اعلان کردیا جائے گا۔

نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ وہ ایشین کرکٹ کونسل کے اجلاس پر تبصرہ نہیں کریں گے کیوں کہ ابھی کوئی فیصلہ نہیں ہوا، اگلا اجلاس مارچ میں ہوگا جس کے بعد چیزیں واضح ہوں گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگلے سال پاکستان سپر لیگ کیلئے کوئٹہ اور پشاور کو بطور  وینیو شامل کرنے کی پوری کوشش کریں گے، اگر سکیورٹی کے معاملات ٹھیک رہے اور اسٹیڈیم تیار ہوئے تو وہاں بھی میچز ہوں گے۔ کوئٹہ میں نمائشی میچ کا تجربہ اچھا رہا تھا، بگٹی اسٹیڈیم پر مزید پیسہ خرچ کرکے اس کا معیار مزید بہتر کریں گے۔

نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ پاکستان سپر لیگ کا برانڈ مزید بڑا بنانا ہے جس کیلئے مزید پیسہ بھی لگایا جائے گا، اس لیگ کو ہر سال ترقی مل رہی ہے جس کے سبب اس سے وابستہ افراد کو بھی ترقی حاصل ہورہی ہے،  بہت جلد پاکستان سپر لیگ میں مزید ٹیموں کو شامل کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ چار وینیوز  پر میچز کا انعقاد ایک چیلنج تھا لیکن ان کی ٹیم نے دن رات محنت کرکے ہر چیز کو ممکن بنایا، ملتان میں افتتاحی تقریب بہت شاندار رہی۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

seventeen − 11 =