نومبر 24, 2024

صیہونی قابض افواج کی غزہ پر بمباری

سیاسیات-اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ پر بمباری کی گئی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے پیر کی علی الصبح غزہ کی پٹی پر بمباری کی جس سے متعلق اسرائیلی حکام کا دعویٰ ہےکہ فلسطینی علاقے سے راکٹ فائر کیے جانے کے بعد غزہ پر بمباری کی گئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پیر کی علی الصبح غزہ کی پٹی پر کئی دھماکے رپورٹ ہوئے ہیں تاہم ان میں اب تک کسی جانی نقصان کی تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔

اس حوالے سے اسرائیلی فوج کا کہنا ہےکہ اس نے غزہ کی انڈر گراؤنڈ سائٹ پر حملے کیے ہیں، ان مقامات پر حماس نے راکٹوں کی تیاری کے لیے بارود جمع کر رکھا تھا۔

اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہےکہ یہ حملے ہفتے کے روز غزہ کی جانب سے اسرائیل پر کیے جانے والے راکٹ حملوں کے جواب میں کیے گئے ہیں۔

دوسری جانب فلسطینی حکام نے غزہ کی پٹی سے کسی بھی راکٹ حملے کی تصدیق نہیں کی ہے۔

فلسطینی ریڈ کریسینٹ کا کہنا ہےکہ مقبوضہ مغربی کنارے پر اسرائیلی فوج کی کارروائی میں ایک فلسطینی شہید ہوا ہے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

5 × one =