نومبر 23, 2024

ایشیا کپ پاکستان کی بجائے یو اے ای یا سری لنکا میں کھیلا جائے گا۔ بھارتی میڈیا

سیاسیات-بھارت کے رواں سال پاکستان میں شیڈول ایشیاکپ کھیلنے کے امکانات نہ ہونے کے برابر ہیں۔

خیال رہےکہ پاکستان نے رواں برس ستمبر میں ون ڈے فارمیٹ کے ایشیاکپ کی میزبانی کرنی ہے لیکن گزشتہ برس ایشین کرکٹ کونسل کے صدر اور بھارتی کرکٹ بورڈ کے سیکرٹری جے شاہ نے اعلان کیا تھا کہ2023 کے ایشیا کپ میں بھارتی ٹیم پاکستان نہیں جائے گی۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ بی سی سی آئی ایشیاکپ کے حوالے سے اپنا فیصلہ تبدیل نہیں کرےگا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ایشیاکپ کی میزبانی پاکستان کے پاس رہے گی لیکن وینیو تبدیل ہوجائے گا،رواں سال ایشیاکپ متحدہ عرب امارات یا سری لنکا میں کھیلے جانے کے امکانات ہیں۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ بھارت کی حکومت کا گرین سگنل نہ ملنے کے سبب بھارتی ٹیم پاکستان نہیں جائے گی۔

واضح رہے کہ ایشیاکپ کا اجلاس کل بحرین میں ہوگا، پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی )منیجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی اجلاس کیلئے بحرین میں ہیں جبکہ بھارتی کرکٹ بورڈ کے سیکرٹری جے شاہ بھی ایشین کرکٹ کونسل کے اجلاس میں شرکت کے لیے بحرین پہنچ گئے۔

پی سی بی کی درخواست پر ایشین کرکٹ کونسل کا اجلاس شیڈولڈ کیا گیا ہے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

18 − two =