مئی 4, 2025

پیپلز پارٹی کی جانب سے عمران خان کو قانونی نوٹس بھیجنے کا فیصلہ

سیاسیات- پاکستان پیپلزپارٹی نے سابق صدر اور شریک چیئرمین آصف زرداری سے متعلق بیان پر عمران خان کو رات تک معافی کی مہلت دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر پی ٹی آئی چیئرمین اپنے بیان سے دستبردار نہ ہوئے تو انہیں قانونی نوٹس بھیجا جائے گا۔

پیپلزپارٹی کے رہنما فرحت اللہ بابر، قمر زمان کائرہ اور نیئر بخاری نے مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان اپنے سیاسی سوچ اور سیاسی کردار کے حوالے سے مرچکا ہے، عمران خان ڈپریشن کا شکار ہے اسی باعث وہ اداروں پر الزامات لگا رہا ہے۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ عمران خان سے مطالبہ کریں گے کہ وہ اپنے بیان سے دستبردار ہوں ورنہ الزامات ثابت کریں، اور اگر انہوں نے ایسا نہ کیا تو سول اور کرمنل کورٹ میں مقدمہ درج کرے گی۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

five + 9 =