سیاسیات-وزیراعظم شہباز شریف نے مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کی کارروائی کی شدید مذمت کی ہے۔
اپنے بیان میں شہباز شریف کا کہنا تھاکہ مقبوضہ مغربی کنارے میں بزرگ خاتون سمیت10فلسطینیوں کا قتل قابل مذمت ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسرائیل بے گناہ فلسطینیوں کا قتل عام جاری رکھے ہوئے ہے، مشرق وسطیٰ میں پائیدار امن دو ریاستی حل سے ہی ممکن ہے۔
ان کا کہنا تھاکہ پاکستان فلسطین کے لوگوں کے ساتھ کھڑا ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز اسرائیلی فورسز نے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنین کیمپ پر حملہ کیا تھا اور خاتون سمیت 10 فلسطینیوں کو شہید کیا تھا۔