دسمبر 26, 2024

چارسدہ میں نامعلوم افراد کی پولیس ناکے پر فائرنگ سے 2 اہلکار شہید

سیاسیات-چارسدہ کے علاقے ڈھیری زرداد میں نامعلوم افراد کی پولیس ناکے پر فائرنگ سے 2 اہلکار شہید اور ایک زخمی ہوگیا۔

پولیس ذرائع  کے فائرنگ سے زخمی پولیس اہلکارعمران اور رمیز زحموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئے۔ ڈی پی او سہیل خالد  کے مطابق زخمی پولیس اہلکار کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا گیا اور علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔

خیال رہے کہ 19 جنوری کو خیبرپختونخوا کے ضلع خیبر میں تختہ بیگ چیک پوسٹ پر خودکش حملے میں 2 پولیس اہلکار شہید جبکہ ایک زخمی ہوگیا تھا۔

ضلع خیبر کے علاقے تختہ بیگ میں دہشت گرد نے پولیس چیک پوسٹ پر دستی بم پھینکنے کے بعد فائرنگ کی اور پھر خود کو دھماکے سے اڑا لیا تھا۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

16 + eleven =