نومبر 23, 2024

نیتن یاہو کی امریکی عہدیدار سے ملاقات، سعودی عرب کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کے لئے بات چیت

سیاسیات- امریکی مشیر قومی سلامتی جیک سلیوان اور اسرائیل کے وزیراعظم نیتن یاہو نے سعودی عرب اور اسرائیل کے تعلقات معمول پر لانے کے امکانات پر بات چیت کی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق یروشلم میں ملاقات کے دوران دونوں شخصیات نے ایران کے خلاف امریکہ اور اسرائیل کی مشترکہ حکمتِ عملی پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

اسرائیلی وزیراعظم کے دفتر سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق ملاقات میں ایران کے جوہری پروگرام اور تہران کی طرف سے خطے کو غیر مستحکم کرنے کی کارروائیاں روکنے پر گفتگو ہوئی۔

جیک سلیوان نے کہا کہ صدر بائیڈن ایران کو جوہری ہتھیار بنانے سے روکنے کیلئے پُرعزم ہیں۔

سلیوان اور نیتن یاہو نے ابراہیم معاہدوں کو وسعت دینے پر بھی بات کی، اس معاہدے کے تحت 4 عرب ممالک اسرائیل کے ساتھ تعلقات بحال کرچکے ہیں۔

وزیراعظم آفس کے مطابق ملاقات میں سعودی عرب کے ساتھ تعلقات کی بحالی پر زور دیا گیا۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

4 × 1 =