نومبر 18, 2026

سیاسیات: جامعۃ المصطفیٰ العالمیہ کے ڈائریکٹر برائے تعلیمی امور حجت الاسلام والمسلمین سید مجتبی حسینی نژاد نے دفتر قائد ملت جعفریہ پاکستان، قم المقدسہ کا دورہ کیا، جہاں ان کا نمائندہ قائد و مدیرِ دفتر حجت الاسلام شیخ بشارت حسین زاہدی اور انکی کابینہ کے اراکین نے پرتپاک استقبال کیا۔

اس موقع پر جامعۃ المصطفیٰ العالمیہ کے تعلیمی امور، دینی مدارس میں زیرِ تعلیم پاکستانی طلاب کو درپیش مسائل اور تعلیمی و انتظامی امور سے متعلق مختلف پہلوؤں پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران طلاب کی تعلیمی ضروریات، مشکلات کے حل اور باہمی تعاون کے فروغ کے حوالے سے سیر حاصل گفتگو ہوئی۔ مدیرِ محترم نے مہمان شخصیت کو دفتر آمد پر خوش آمدید کہتے ہوئے طلاب کے مسائل کے حل کے لیے مؤثر اقدامات اور باہمی رابطے کی اہمیت پر زور دیا۔

ملاقات خوشگوار ماحول میں اختتام پذیر ہوئی جس کے بعد نماز ظہرین باجماعت ادا کی گئی۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

13 + ten =

تازہ ترین