اکتوبر 20, 2026

سیاسیات۔ امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران انصار اللہ کو سعودی عرب پر حملوں کے لیے اہداف کی نشاندہی اور انٹیلی جنس فراہم کر رہا ہے۔

وال اسٹریٹ جرنل نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا ہےکہ ایران انصار اللہ کو ڈرون، میزائل، ریڈار اور دیگر ہتھیار فراہم کر رہا ہے۔ ایرانی پاسداران انقلاب کے افسران حوثی تنظیم کے ساتھ فرنٹ لائن پر موجود ہیں۔ حوثی تنظیم کی عسکری حکمت عملی سے بھی اندازہ ہوتا ہے کہ اسے ایران سے تربیت بھی مل رہی ہے۔

اخبار کا کہنا ہے کہ ایران کی مدد سے ہی حوثی اب تک سعودی عرب پر اپنے سب سے مؤثر اور جدید حملے کرنے کے قابل ہوئے ہیں۔

وال اسٹریٹ جرنل کے مطابق  سعودی عرب اور یمن میں انصار اللہ کے مخالف اتحاد کی انٹیلی جنس سے واقف ذرائع  نے بتایا ہے کہ ایران انصار اللہ کو ڈرون اور میزائل حملوں کے لیے اہداف کی نشاندہی کرنے میں مدد دینے کے علاوہ تربیت، خفیہ معلومات اور جنگی حکمت عملی سے متعلق رہنمائی بھی فراہم کر رہا ہے۔

امریکی اخبار کے مطابق ایران کی یہ معاونت ظاہر کرتی ہے کہ وہ مشرق وسطیٰ میں انصار اللہ جیسی مسلح تنظیموں کے ساتھ اپنے مضبوط روابط کو استعمال کرتے ہوئے خطے میں دباؤ بڑھانےکی صلاحیت رکھتا ہے۔ یہ صورتحال امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور امریکا کے خلیجی اتحادیوں کے لیے ایک بڑا چیلنج ہےکیونکہ وہ ایران کے ساتھ جنگ کو اپنی شرائط پر ختم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

‘ایران انصار اللہ کی کامیابی میں گہری دلچسپی رکھتا ہے’

اسرائیلی فوجی انٹیلی جنس میں ایران سے متعلق شعبے کے سابق سربراہ نے  وال اسٹریٹ جرنل سے گفتگو میں کہا کہ ایران انصار اللہ کی کامیابی میں گہری دلچسپی رکھتا ہے، دونوں کے مفادات ایک دوسرے سے ملتے ہیں، یہ تعلق محض ایک سرپرست اور اس کے زیر سرپرستی گروہ کا نہیں، بلکہ مشترکہ تزویراتی تعاون پر مبنی ہے۔

وال اسٹریٹ جرنل کا یہ بھی کہنا ہےکہ ایران کی معاونت کے باوجود حوثی اپنی آزادانہ حیثیت پر زور دیتے ہیں اور اپنے فیصلے خود کرتے ہیں۔ وہ اپنے کچھ ہتھیار خود تیار کرتے ہیں اور ان کی ترجیحات بنیادی طور پر یمن کے اندرونی معاملات سے متعلق ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ موسم گرما تک وہ امریکا اور ایران کے درمیان جاری جنگ سے الگ رہے تھے۔

ایک رپورٹ کے مطابق حوثی اپنے ڈرونز اور میزائلوں کے لیے بعض پرزے براہ راست  چین سے بھی حاصل کر رہے ہیں۔

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا واٹس ایپ چینل فالو کیجئے۔

https://whatsapp.com/channel/0029VaAOn2QFXUuXepco722Q

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

2 + thirteen =

تازہ ترین