اکتوبر 16, 2026

سیاسیات- ایران کے نائب وزیر خارجہ کاظم غریب آبادی نے کہا ہے کہ ایران جنگ کا خواہاں نہیں تاہم اس کے خلاف کسی بھی جارحیت کا بھرپور اور فیصلہ کن جواب دیا جائے گا۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر جاری تنازع مزید شدت اختیار کرتا ہے تو اس کے اثرات ایران اور مغربی ایشیا تک محدود نہیں رہیں گے۔

ایرانی خبر رساں ادارے اِسنا کے مطابق کاظم غریب آبادی نے ایشیا میں اعتماد سازی اور باہمی روابط کے فروغ سے متعلق کانفرنس (سیکا) کے سربراہی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایران ہمیشہ اپنے ہمسایہ ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات کا خواہاں رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایران کو اپنے دفاع، خطرات کا مقابلہ کرنے اور ان کے ذرائع کے خلاف ضروری اقدامات کرنے کا حق حاصل ہے۔ ان کے بقول، ایران جنگ پسند نہیں، لیکن ہر جارحیت کا فیصلہ کن جواب دیا جائے گا۔

ایرانی نائب وزیر خارجہ نے خبردار کیا کہ اگر تنازع جاری رہا اور اس میں مزید شدت آئی تو بحران صرف ایران اور مغربی ایشیا تک محدود نہیں رہے گا، بلکہ اس کے اثرات دوسرے خطوں تک بھی پھیل سکتے ہیں۔

غریب آبادی کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب خطے میں کشیدگی اور ممکنہ علاقائی تصادم کے خدشات بدستور موجود ہیں

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا واٹس ایپ چینل فالو کیجئے۔

https://whatsapp.com/channel/0029VaAOn2QFXUuXepco722Q

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

5 × two =