جولائی 18, 2026

سیاسیات۔ قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے امام دہم امام علی نقی ؑکے یوم ولادت 15ذی الحجہ1447ھ پر تبریک پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ امام علی نقی الہادی ؑ نے جہاں انفرادی اور ذاتی زندگی میں انسانوں کی رہنمائی فرمائی وہاں اجتماعی طرز زندگی اور حکمرانی جیسے معاملات میں بھی لوگوں کو ان کی ذمہ داریوں سے آگاہ کیا اسی لئے آپ کی سیرت آج بھی دنیا کے ہر انسان اور ہر معاشرے کے لئے مشعل راہ ہے اور نمونہ عمل ہے۔ امام ہادی‘ نجیب‘ مرتضی ‘ نقی‘ عالم‘ فقیہ‘ امین اور طیب جیسے مشہور القابات کے حامل کاان کی کنیت ابو الحسن ثالث معروف ہے۔

علامہ ساجد نقوی نے مزید کہا کہ متعدد موضوعات پر آپؑ سے کئی احادیث منقول ہیں۔ آپ سے منقول احادیث کا زیادہ حصہ اہم کلامی موضوعات پر مشتمل ہیں ۔ زیارت جامعہ کبیرہ جو حقیقت میں امامت سے متعلق عقائد کے عمدہ مسائل اور امام شناسی کا ایک مکمل دورہ ہے، آپ ہی کی یادگار ہے۔امامت کے دوران مختلف علاقوں میں نمائندگان کا تعین کر کے اپنے پیروکاوں سے رابطے میں رہے اور انہی وکلاء کے ذریعے عوام کے مسائل کو بھی حل و فصل کیا کرتے تھے۔ آپؑ کے شاگردوں میں عبد العظیم حسنی، عثمان بن سعید، ایوب بن نوح، حسن بن راشد اور حسن بن علی ناصر شامل ہیں۔آپ کا روضہ سامرا میں حرم عسکریین کے نام سے مشہور ہے۔ سنہ 2006 اور 2007 ء میں مختلف دہشت گردانہ حملوں میں اسے تباہ کیا گیا تھا جسے بعد میں پہلے سے بہتر انداز میں تعمیر کیا گیا ہے۔

علامہ ساجد نقوی کے مطابق امام علی نقی ؑ کے دور کے حکمرانوں کی روش ماضی کے حاکموں کی طرح ہی تھی جس نے تعصب و تنگ نظری کا سلسلہ شدت کے ساتھ جاری رکھا۔ یہ وہ زمانہ تھا جب رسول اللہ کی بعثت کے اہداف و مقاصد اور امامؑ کا ہم عصر معاشرے اور حکمرانوں کے درمیان بڑا فاصلہ حائل ہوچکا تھا اور آپ ؑ گھٹن کے اس دور میں اللہ کی عنایت خاصہ سے اس عجیب طوفان اور مبہم صورت حال میں کشتی ہدایت کو ساحل تک پہنچانے میں کامیاب ہوئے اور آپ نے ہدایت و ارشاد اور ابلاغ و تبلیغ کے عصری تقاضوں کو سامنے رکھ کر اسلامی معارف و تعلیمات کی نشر و اشاعت میں فیصلہ کن کردار ادا کیا۔ جو اسلوب امامؑ اس دور میں بروئے کار لارہے تھے وہ بالکل منفرد اور اپنی مثال آپ تھا۔ انحرافات کی یلغار میں امام نے تحریف قرآن سمیت تمام انحرافات کا ڈٹ کر مقابلہ کیا ۔

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا واٹس ایپ چینل فالو کیجئے۔

https://whatsapp.com/channel/0029VaAOn2QFXUuXepco722Q

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

eight + 4 =