جولائی 21, 2026

سیاسیات- مؤسسہ اسلامی تبلیغاتی مرکز طلابِ گلتری شعبہ قم کی جانب سے کل بروز جمعرات 20 جمادی الثانی کو مدرسہ حجتیہ کے کانفرنس ہال میں حضرت فاطمہ زہرا(س) اور امام خمینی(رہ) کی ولادتِ باسعادت کے موقع پر، ’’سیرۂ امام خمینی در پرتوِ ولایت‌مداری فاطمی‘‘ کے عنوان سے سیمینار کا انعقاد کیا گیا گیا۔

سیمینار میں المصطفی انٹرنیشنل یونیورسٹی کے ثقافتی ادارے کے سربراہ حجۃ الاسلام والمسلمین ڈاکٹر رضاِئی نے بطورِ مرکزی خطیب امام خمینی(رہ) کی شخصیت اور حضرت فاطمہ زہرا(س) کی ولایت‌مدار تعلیمات کے درمیان معنوی اور فکری تعلق پر مبنی مفصل گفتگو کی۔

انہوں نے حضرت فاطمہ زہرا(س) کی سیرت طاہرہ کو قرار دیتے ہوئے فرمایا کہ امام خمینی کی تربیتی و سیاسی فکر خالص فاطمی ولایت‌پذیری کا سرچشمہ ہے۔

اس پروگرام کے مہمانِ خصوصی حجۃ الاسلام والمسلمین حاج آقای فریدی فر سابق ڈائریکٹر جنرل سنجش و پذیرش، جامعۃ المصطفیٰ العالمیہ تھے۔

پروگرام کے آخر میں خواہران کے درمیان ہونے والا کتابی مقابلہ اور بچوں کے مقابلے نقاشی اور سرود

میں شرکت کرنے والوں کو نفیس انعامات سے نوازا گیا ۔

یہ سیمینار مؤسسہ اسلامی تبلیغاتی مرکز طلابِ گلتری شعبہ قم کی جانب سے شنگو گلتری ویلفیئر فاؤنڈیشن و دیگر علماء کرام کے تعاون سے منعقد کیا گیا، جس کا بنیادی مقصد اہلِ‌بیت(ع) کی سیرۂ طیبہ اور امام خمینی(رہ) کے افکار کے حوالے سے طلاب کے خانوادوں کی معرفتی بینش میں اضافہ کرنا تھا۔

یہ پروگرام مہمانِ خصوصی حاج آقای فریدی فر کے دعاييه کلمات کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا واٹس ایپ چینل فالو کیجئے۔

https://whatsapp.com/channel/0029VaAOn2QFXUuXepco722Q

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

two × 3 =