سیاسیات- مدرسہ امام علی علیہ السلام میں یوم ولادت با سعادت حضرت زھرا کی مناسبت سے باوقار تقریب کا انعقاد، اساتذہ کی شرکت، فارغ التحصیل طلاب کو علمی ایوارڈ سے نوازا گیا۔

قم المقدسہ: مدرسہ امام علی علیہ السلام میں ولادت باسعادت حضرت فاطمہ زھرا سلام اللہ علیھا کی مناسبت سے عظیم الشان جشن کا انعقاد کیا گیاجس سے خطاب کرتے ہوئے مدرسہ کے رئیس حجت الاسلام سید سلمان نقوی نے کہا کہ آج پاکستان کے حکمرانوں اور سیاست دانوں کو مسئلہ فلسطین پر قائد اعظم کے اصولوں پر عمل کرنا چاہیے کیونکہ اسرائیل صرف ایران کا دشمن نہیں بلکہ ساری دنیا کے مسلمانوں کا دشمن ہے۔ یہ دشمن کبھی بھی دوست نہیں بن سکتا۔ اس وقت غزہ کے عوام پر بہت ظلم و ستم ہو رہا ہے اسرائیل جنگ بندی معاہدے کا غلط فائدہ اٹھاتے ہوءے مسلمانوں کا قتل عام کر رہا ہے۔ انہوں نے تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسلمانوں اور عرب حکمرانوں ست کہا کہ وہ صہیونی ریاست کے قیام کو تسلیم نہ کریں اسرائیل کے مظالم کو روکیں اور اسرائیلی غاصب گے حجت الاسلام سید منتظر مہدی نے سیرت و مقام سیدہ بیان کیا جبکہ مدیر محترم حجت الاسلام آقای نیاز علی اسدی نے مدرسہ علمیہ کے تعلیمی سسٹم ہر روشنی ڈالی آخر میں سطح 2 اور سطح 3 سے فارغ ہونے والے طلاب کو علمی ایوارڈ سے نوازا گیا نماز ظہرین باجماعت اور دوپہر کے کھانے کے ساتھ اس پرنور محفل کا اختتام ہوا۔
تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا واٹس ایپ چینل فالو کیجئے۔








