سیاسیات۔ مجلس وحدت المسلمین کے وائیس چیرمین حجۃ الاسلام والمسلمین علامہ سید احمد اقبال رضوی جامعہ روحانیت بلوچستان کے دفتر میں تشریف لائے، جہاں ان کا جامعہ کے وفد نے گرمجوشی سے استقبال کیا۔

جامعہ روحانیت بلوچستان کے صدر علامہ علی اصغر عرفانی نے مہمان خصوصی کا خیرمقدم کرتے ہوئے دونوں طرف روابط کو مزید مستحکم کرنے پر زور دیا۔

ملاقات کے دوران امت مسلمہ کے موجودہ چیلنجز، بین المذاہب ہم آہنگی اور پاکستان میں امن و استحکام کے حوالے سے اہم مباحث ہوئے۔ علامہ رضوی نے جامعہ روحانیت بلوچستان کی فعالیت کو سراہتے ہوئے کئی امور میں راہنمائی کی۔

علامہ سید احمد اقبال رضوی صاحب کے ھمراہ جناب ذوالفقار علی ، جناب شبیر حسن سعیدی ، جناب سید دانش نقوی (شہید سید ڈاکٹر محمد علی نقوی کے صاحبزادے) اور جناب سید احسن زیدی بھی موجود تھے۔
تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا واٹس ایپ چینل فالو کیجئے۔








