سیاسیات- قم المقدسہ حرم حضرت فاطمہ معصومہ سلام علیہا میں بزرگ عالم دین سرمایہ ملت جعفریہ پاکستان مبلغ مکتب اہل بیت عصمت و طہارت مرحوم و مغفور علامہ ملک ظفر عباس(برطانیہ) اور مرحوم ملک مہروز طفیل کے لئے ایک مجلس ایصال ثواب کا اہتمام کیا گیا مجلس عزاء سے خطاب کرتے ہوئے علامہ ڈاکٹر سید توقیر عباس کاظمی نے علم و عالم کی اہمیت بیان کرتے ہوئے علامہ ظفر عباس مرحوم کی دین مبین کے راستے میں انجام دی گئی خدمات کو سراہا

مجلس عزاء کے بعد پاکستان سے تشریف لائے ہوئے بزرگ عالم دین امام خمینی ٹرسٹ کے بانی علامہ سید افتخار حسین نقوی نے مرحومین کے لئے دعائے مغفرت فرمائی۔
جبکہ پروگرام کے آخر میں مرحومین کے لئے اجتماعی فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔
تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا واٹس ایپ چینل فالو کیجئے۔








