جولائی 18, 2026

سیاسیات- شہیدان مقاومت سید حسن نصراللہ اور سید ہاشم صفی الدین کی برسی کے سلسلے میں دفتر قائد ملت جعفریہ قم المقدسہ کے شعبہ پژوهش کی جانب سے ایک پروگرام کا اہتمام کیا گیا۔

پروگرام میں دفتر کی کابینہ، مجلس نظارت و مجلس عاملہ کے احباب نے شرکت کی۔

دفتر کے شعبہ پژوهش کے مسئول حجة الاسلام صادق الوعد نے مقالہ پیش کیا جبکہ پروگرام کے مرکزی خطیب حجت الاسلام ڈاکٹر سید توقیر کاظمی نے شہدائے مقاومت کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ سید مقاومت ایک دن میں سید و سردار مقاومت نہیں بنے بلکہ اس راہ میں انہوں نے عظیم قربانیاں پیش کیں سید کی زندگی میں عظیم ترین نکتہ ولایت پذیری تھا جس پر وہ اپنی آخری سانس تک ڈٹے رہے۔

نمائندہ قائد اور مدیر دفتر حجت الاسلام شیخ بشارت حسین زاہدی نے تمام احباب کا شکریہ ادا کرتے ہوئے دعائیہ کلمات کہے اور دعائے امام زمانہ کے ساتھ پروگرام کا اختتام ہوا۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

16 − 9 =