جولائی 18, 2026

سیاسیات۔  حوزہ علمیہ قم میں نئے تعلیمی سال کی مناسبت سے دفتر آیت اللہ شیخ باقر مقدسی حفظہ اللہ کی جانب سے ایک شاندار تقریب موسسہ امام محمد تقی علیہ السلام  قم میں منعقد ہوئی جس میں برصغیر کے علمی، ثقافتی اور مختلف طلباء تنظیموں کے سربراہان نے شرکت کی اس تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت ڈاکٹر محمد الیاس عابدی نے حاصل کی جبکہ جناب برادر محمد رضا نے درگاہ اہل البیت میں نذرانہ عقیدت پیش کیا مسئول دفتر آیت اللہ باقر مقدسی نے سپاس نامہ پیش کیا اس تقریب سے مدیر مدرسہ امام علی علیہ السلام حجت الاسلام نیازعلی اسدی۔ مدیر دفتر وحدت المسلمین پاکستان قم حجت الاسلام سید ذیشان حسنی اور معاون آموزش مدرسہ امام المنتظر و صدر انجمن طلاب کھرمنگ جناب حجت الاسلام نثارعاملی نے حضرت آیت اللہ باقر مقدسی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ استاد محترم نے حوزہ علمیہ قم میں سطوح بالا درس خارج کا سلسلہ شروع  کیا یہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے جس کی ترقی اور پیشرفت کے لیے ہم سب کو ملکر کام کرنے کی ضرورت ہے اس تقریب سے صدر جامعہ روحانیت بلتستان جناب حجت الاسلام علی نقی جنتی کے علاوہ پاکستان کی مختلف تنظیموں کے سربراہان نے شرکت کی اس تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حضرت آیت اللہ باقر مقدسی دام ظلہ نے فرمایا: حوزہ علمیہ قم ہمارے فکری۔ نظریاتی اور علمی عظمت کا ایک روشن باب ہے جس کی روشنی پوری دنیا میں پھیل چکی ہے یہ اس حدیث کا عملی مصداق ہے جس میں کہا گیا ہے کہ قم سے پوری دنیا میں علم کا نور پھیلے گا۔ آخر میں حجت الاسلام سید حامد علی شاہ رضوی نے دعائے امام زمانہ کی قرائت کے اس تقریب کو اختتام تک پہنچایا۔

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا واٹس ایپ چینل فالو کیجئے۔

https://whatsapp.com/channel/0029VaAOn2QFXUuXepco722Q

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

one + 8 =