اگست 30, 2025

تحریر: سید اعجاز اصغر

6 اور 7 مئی کی پاک بھارت جنگ میں پاکستان کو بے مثال فتح نصیب ہونے پر امریکہ اور دیگر اقوام عالم میں مبارک بادیں وصول ہوئیں، کوئی شک نہیں کہ پاک فوج نے دو دن کی جنگ میں بھارتی فوج اور اس کی عوام کی چیخیں نکلوادی تھی، پاک فوج کی شجاعت اور جذبہ کو پورے عالم میں سراہا گیا، پاک فوج کے حق میں پوری پاکستانی قوم سڑکوں پر نکل آئی، پاک فوج زندہ باد کے نعرے گونجنے لگے، ایک دفعہ پھر 1965 کی پاک بھارت جنگ کے مناظر دیکھنے میں آئے، پاک فوج اور قوم کے جذبات وطن عزیز کی محبت میں یکساں طور پر نمودار ہوئے، ثابت کیا کہ پاک فوج اور پاکستانی قوم ایک پیچ پر ہیں، وطن عزیز کو آنچ آنے پہ یہ دونوں سینہ تان کر دشمن کو للکاریں گے، اس بے مثال فتح اور بے مثال اتحاد کو بھارت برادشت نہ کرسکا، مودی کو جس طرح پوری دنیا میں اور بالخصوص اپنے ملک میں ہزیمت، بدنامی، اور رسوائی کا سامنا کرنا پڑا تھا اس کی مثال بھی نہیں ملتی، نریندر مودی کو اپنی قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کی طرف سے انتہا درجے تک شکست خوردہ ہونے کے الزامات سننے پڑے، پاکستان میں نریندر مودی کو شکست دینے میں کامیاب جشن منائے گئے، 6 مئی 2025  سے لیکر اگست 2025 کے آخری ہفتے تک نریندر مودی نے خاموشی اختیار کی اور پاکستان پر آبی حملہ کرنے کا انتظار کیا، بھارت نے چناب راوی اور ستلج میں ایٹم بم مارنے کی بجائے اچانک آبی جنگ کے نقارے بجا کر اپنی شکست کا بدلہ لینے میں کوئی کسر باقی نہ چھوڑی،

اب جو ٹی وی پر یا سوشل میڈیا پر خبریں چل رہی ہیں کہ بھارت کا ڈیم بھرنے کا ڈیٹا واضح طور پر بتا رہا تھا کہ بھارت نے پہلے ڈیم ایس او پیز سے ہٹ کر آخری حد تک بھرے اور پاکستان کو اس خطرناک انجام کو درک کا موقع ہی نہ ملا، مادھی پور ڈیم کے چاروں گیٹ اس وقت ٹوٹے جب پانی کا خطرناک ترین حد تک دباؤ بڑھا، اس کے علاوہ انڈیا نے ان تینوں دریاؤں پر بڑے بڑے ڈیم تعمیر کرکے ان کے اضافی پانی کو اچانک خارج کرنا پاک بھارت آبی جنگ کے نقارے ہر سال بجا تے رہنا ایک خطرناک نقارہ ہے اور ہم فقط ایٹم ایٹم کرتے رہ جائیں گے،

بھارت کو معلوم ہے کہ پاکستان کی فوج کے ساتھ زمینی اور فضائی جنگ میں ہمیشہ بھارت بزدلی دکھائے گا اور پاکستان فتح یاب ہوتا رہے گا، اب وقت آگیا ہے کہ ایٹم کے ساتھ ساتھ ڈیم بنائے جائیں، نئی نہریں تیار کی جائیں، دریاؤں کو ایک ایک کلومیٹر تک وسیع کیا جائے تاکہ آئیندہ آبی رہشتگردی سے بچاؤ ممکن ہوسکے ورنہ جو تباہی 1988 کے سیلاب کے بعد اب اگست 2025 کے سیلاب سے ہوئی ہے اس کے نقصانات کا ازالہ اور تخمینہ لگانا بہت مشکل مرحلہ ہے،

پاکستان کے حکمرانوں کی سب سے بڑی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے کہ 6 مئی 2025 کے بعد پاک بھارت آبی جنگ کے نقاروں کا ادراک نہ کرسکی، اور اگر اچانک مصیبت آ گئی ہے تو بقول مصدق ملک جو کہ اس وقت سینٹر بھی ہیں اور وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی کے فرائض بھی انجام دے رہے ہیں، انہوں نے سچ اگل دیا ہے کہ حالیہ حکومت نے دریاؤں کے اطراف بلکہ دریاؤں کے نزدیک طاقتور شخصیات کے Resorts کو آبی سیلاب سے بچانے کی خاطر پنجاب کے تمام کمزور طبقوں کی املاک اور جانوں کو قربان کر دیا ہے، اب اس سچی خبر کے بعد بھارتی وزیر اعظم نریندر کے زخموں پر مصدق ملک صاحب نے مرہم پٹی لگا دی ہے اور ثبوت دے دیا ہے کہ واقعی پاکستان بھارت کو 6 مئی 2025 کی جنگ میں شکست نہیں دے چکا ہے۔

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا واٹس ایپ چینل فالو کیجئے۔

https://whatsapp.com/channel/0029VaAOn2QFXUuXepco722Q

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

16 − thirteen =