جنوری 2, 2025

سعودی عرب بلاول کے وزیر خارجہ بننے کے بعد راضی ہوا۔ قمر زمان کائرہ

سیاسیات-پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماء قمر زمان کائرہ نے گجرات میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم الیکشن کیلئے تیار ہیں، عمران خان کا شوق بھی پورا کر دیں گے، عمران خان کو الیکشن میں نانی یاد آئے گی، جب میدان لگے گا پتہ لگ جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان فوج کے سربراہوں کو غدار کہتا ہے، فوج کو گالیاں دیتا ہے، میر صادق، میر جعفر کہتا ہے، آج پاکستان بڑے مشکل حالات میں ہے، پنجاب حکومت نے اسمبلی توڑ کر کوئی غیر آئینی کام نہیں کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب نے 1 ارب ڈالر کے تیل دینے کا معاہدہ کیا ہے، لیڈر قوموں کا خواب دیکھاتے ہیں، عمران خان خواب نہیں سراب دیکھاتا ہے، بلاول بھٹو کے وزیر خارجہ بننے کے بعد سعودی عرب راضی ہوا ہے۔

پیپلز پارٹی کے رہنماء قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ عمران خان کو ہاتھ جوڑ کر کہتے ہیں الیکشن لڑو مگر پاکستان کیساتھ نہ لڑو، ہماری جماعتوں کے اندر بھی خرابیاں ہیں، اب ان کیلئے بھی لڑنا ہوگا، روز ہمارے ساتھ فراڈ ہوتے ہیں، عوام نے ساری قیادتوں کو دیکھ لیا ہے، فوجی قیادتوں کو بھی عوام نے دیکھ لیا ہے، بلاول بھٹو کے وزیر خارجہ بننے پر جماعت میں بڑا مباحثہ ہوا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پورے چار سال میں عمران خان نے حکومت کی، وہ اپنا کوئی ایک کام بتا دے، ہمارا دل تھا 5 سال تک تمام حکومتیں اپنا مقررہ وقت پورا کریں، پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا قرضہ عمران خان کے دور میں لیا گیا تھا۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

2 + seventeen =