سیاسیات۔ نیتن یاہو کی غزہ میں اسرائیلی قیدیوں کی مدد کیلئے ریڈ کراس سے اپیل، حماس نے بھی مشروط آمادگی ظاہر کردی
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہوکی جانب سے ریڈ کراس سے غزہ میں موجود اسرائیلی یرغمالیوں تک امداد پہنچانے کی اپیل پر حماس کا ردعمل سامنے آگیا۔
غزہ میں موجود 2 اسرائیلی قیدیوں کی تازہ ویڈیوز سامنے آنے پر نیتن یاہو کی جانب سے ریڈ کراس سے اپیل کی گئی تھی کہ وہ اسرائیلی یرغمالیوں تک خوراک اور ادویات پہنچانے میں مدد کرے۔
ان ویڈیوز میں اسرائیلی یرغمالیوں کو غذائی قلت کا شکار دیکھا جاسکتا ہے۔ ویڈیوز کے سامنے آنے کے بعد ریڈ کراس کی جانب سے بھی اسرائیلی یرغمالیوں تک رسائی دینے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔
اب فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کی جانب سے بھی اس معاملے پر ردعمل دیا گیا ہے۔
حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز کے ترجمان ابو عبیدہ کی جانب سے جاری بیا ن میں کہا گیا کہ وہ ریڈ کراس کے ساتھ تعاون کے لیے تیار ہیں۔
تاہم حماس کی جانب سے شرط رکھ گئی ہے کہ غزہ میں انسانی امداد کے لیے راستے کھولے جائیں اور غزہ کے ہر علاقے میں شہریوں کے لیے مستقل بنیاد پر ادویات اور خورا ک کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔
حماس کی جانب سے یہ شرط بھی رکھی گئی ہے یرغمالیوں تک خوراک اور ادویات پہنچانے کے دوران اسرائیل غزہ کے اوپر اپنا ہر قسم کا فضائی آپریشن بند رکھے گا۔
ابو عبیدہ نے مزید کہا کہ القسام بریگیڈ یرغمالیوں کو جان بوجھ کر بھوکا نہیں رکھتی اور وہ بھی وہی خوراک کھاتے ہیں جو غزہ کے شہری کھاتے ہیں۔
تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا واٹس ایپ چینل فالو کیجئے۔