اگست 2, 2025

سیاسیات- ضلعی انتظامیہ نے حالیہ بارشوں اور سیلاب سے ہونیوالے نقصانات کے ازالے کے لیے تقریباً 4 ارب مانگ لیے۔

ذرائع کے مطابق چکوال ضلعی انتظامیہ نے حالیہ بارشوں اور سیلاب سے ہونے والے نقصانات کےازالےکے لیے رپورٹ تیارکرلی جس میں بتایا گیا ہے کہ سیلاب سے ہائی وے کی 60، اسمال ڈیمز کی 18 اور لوکل گورنمنٹ کی 30 اسکیمیں متاثر ہوئی ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ضلع بھرمیں کُل 2973 گھرمتاثر ہوئے، 136 گھر مکمل تباہ ہوئے،2837 گھروں کو جزوی نقصان پہنچا جب کہ بارشوں اور سیلاب سے مجموعی طور پر 173 دیہاتوں کوشدید نقصان پہنچا ہے۔

رپورٹ کے مطابق تحصیل چکوال میں 114، چوآسیدن شاہ میں37،کلرکہار میں 16 اور تلہ گنگ کے 6 دیہاتوں میں نقصانات ہوئے، شدید بارشوں اور سیلاب سے 9 افراد جاں بحق اور 5 زخمی ہوئے، جاں بحق اور زخمیوں کومجموعی طورپر ایک کروڑ 15 لاکھ روپے امداد دی گئی۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ سیلاب کے دوران کسانوں کے جانوربھی ہلاک یا متاثرہوئے اور جانوروں کی ہلاکت کے نقصان کا تخمینہ47 لاکھ35 ہزارروپے لگایا گیا ہے۔

ضلعی انتظامیہ نے رپورٹ کے ساتھ فنڈزکے لیے  پی ڈی ایم اے اور  پنجاب حکومت کو مراسلہ جاری کردیا ہے جس میں انفرا اسٹرکچرکی بحالی کے لیے 3 ارب 77 کروڑ 43 لاکھ روپے جب کہ  گھروں کو پہنچنے والے نقصان کے ازالےکے لیے 14 کروڑ 79 لاکھ 3ہزار روپے فنڈز  مانگے گئے ہیں۔

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا واٹس ایپ چینل فالو کیجئے۔

https://whatsapp.com/channel/0029VaAOn2QFXUuXepco722Q

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

19 − fourteen =