جولائی 19, 2025

سیاسیات- گورنر ہاؤس لاہور میں گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان سے سیکرٹری داخلہ احمد جاوید قاضی نے ملاقات کی۔ ملاقات میں گورنر پنجاب نے محرم الحرام میں محکمہ داخلہ اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی کارکردگی کو سراہا۔ گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کا کہنا تھا کہ محکمہ داخلہ ایسی پالیسی بنائے کہ چار دیواری کے اندر مجالس، میلاد جیسے اجتماع کی مکمل آزادی ہونی چاہیئے، جبکہ پرانی اور صدیوں سے چلتی مجالس پر ایف آئی آر نہیں ہونی چاہیئے۔ گورنر سردار سلیم حیدر خان نے مزید کہا کہ عوام سے اپیل ہے کہ بارشوں کی صوتحال کے پیش نظر سیلابی مقامات، ندی نالوں، دریاوں اور برقی آلات کی جانب نہ جائیں، جبکہ شدید بارشوں کی صورتحال میں دفعہ 144 پر عمل ہونا چاہیئے، پنجاب میں بارشوں سے ہونیوالے جانی اور مالی نقصانات پر بہت دکھ اور افسوس ہے۔

گورنر پنجاب نے مزید کہا کہ پنجاب میں مذہبی فرقہ واریت پھیلانے والوں سے سختی سے نمٹا جائے گا۔ گورنر سردار سلیم حیدر خان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں بسنے والے افراد کو اپنی مذہبی رسومات ادا کرنے کی مکمل آزادی ہے، جبکہ شیعہ، سنی سمیت تمام مسالک کے لوگ مسلمان ہیں، صوبے کے عوام کی قیمتی جان و مال کا تحفظ پنجاب حکومت کی ذمہ داری ہے۔ سیکرٹری داخلہ پنجاب احمد جاوید قاضی کا کہنا تھا کہ محکمہ داخلہ اور قانون نافذ کرنیوالے ادارے پنجاب کے عوام کی جان و مال کا تحفظ اور کسی بھی قسم کی ہنگامی صورتحال سے نمنٹے کیلئے ہمہ وقت تیار ہے۔

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا واٹس ایپ چینل فالو کیجئے۔

https://whatsapp.com/channel/0029VaAOn2QFXUuXepco722Q

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

three × 2 =