سیاسیات-ایران میں برطانیہ کے لئے جاسوسی کا الزام ثابت ہونے پر سابق نائب و زیر دفاع علی رضا اکبری کو پھانسی دیدی گئی۔
ایرانی عدلیہ کے مطابق علی رضا اکبری کوبرطانیہ کیلئےجاسوسی کرنے پر سزائے موت دی گئی، اس کے علاوہ علی رضا اکبری پر جوہری سائنسدان محسن فخری زادے کے قتل میں کردار ادا کرنے کا الزام بھی تھا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق علی رضا اکبری سابق نائب وزیر دفاع بھی تھے، انہیں 2019 میں گرفتار کیا گیا تھا اور بدھ کے روز سزائے موت سنائی گئی تھی۔