جولائی 4, 2025

سیاسیات- اقوام متحدہ کی نمائندہ خصوصی فرانسسکا البانیز نے کہا ہےکہ غزہ میں اسرائیلی مظالم سے امریکا سمیت دیگر ممالک کے 48 نامور اور بڑے تجارتی ادارے معاشی فائدہ اٹھاتے ہیں۔

فرانسسکا البانیز نے غزہ نسل کشی پر اسرائیل کو عالمی تجارتی اداروں کی معاونت پر مبنی ’قبضے کی معیشت سے نسل کشی کی معیشت‘ نامی رپورٹ جاری کی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ غزہ میں اسرائیلی مظالم سے امریکہ سمیت دیگر ممالک کے 48 نامور اور بڑے تجارتی ادارے معاشی فائدہ اٹھاتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق اے آئی، ٹیکنالوجی، مارکیٹنگ، اسلحے اور آئی ٹی سیکٹر کے ادارے غزہ میں اسرائیلی نسل کشی سے تجارتی فائدہ اٹھانے والوں میں شامل ہیں۔

اپنی رپورٹ میں فرانسسکا نے اسرائیل کے ساتھ تجارت، مالی تعلقات ختم کرنے اور اسلحے کی فراہمی روکنے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔

گزشتہ روز اقوام متحدہ کی نمائندہ خصوصی فرانسسکا البانیز نے غزہ کی صورتحال کو قیامت خیز قرار دے دیا تھا۔

خبرایجنسی کے مطابق فلسطین کی صورتحال پر انسانی حقوق کونسل سے خطاب کرتے ہوئے فرانسسکا البانیز نے کہا کہ اسرائیل جدید تاریخ کی سب سے ظالم نسل کشی کا ذمہ دار ہے، غزہ ہیو مینٹیرین فاؤنڈیشن موت کا جال ہے جو لوگوں کو مارنے یا بےگھر کرنے کیلئے بنایا گیا ہے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

twenty − seventeen =