سیاسیات۔ دفتر قائد ملت جعفریہ قم المقدسہ کے زیر اہتمام 43واں انٹرنیشنل مرکزی عشرہ محرم الحرام 2025ء حرم مطہر کریمہ اہل بیت سلام اللہ علیھا میں جاری ہے جس میں طلاب و زائرین بھرپور انداز میں شریک ہو رہے ہیں عشرے کی دوسری مجلس سے حجت الاسلام والمسلمین مولانا منیر حسین عسکری نے خصائص و فضائل امام حسین اور مقصد کربلا کے عنوان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تاریخ کربلا عاقبت خیری کی ضمانت ہے ایک لمحہ کے لئے حضرت حر کو وہ سعادت ملی جو رہتی دنیا تک کے لیے نمونہ ہے چنانچہ آیت اللہ حکیم حضرت حر کی قبر مطہر پر کھڑے ہو کر کہتے ہیں اے حر میں خوشبخت ہوں کہ عاقبت بخیری ہوئی لیکن اس کے مقابلے میں عمر سعد قاری قرآن ہونے کے باوجود زلت کے ساتھ دنیا سے گی۔
حسین سید الشہدا کا پیغام ایک آفاقی پیغام ہے مدینہ میں ولید کے دربار میں ارشاد فرمایا: مِثْلِی لَا یُبَایِعُ مِثْلَهُ اسی لیے تاریخ 14 سوسال کے بعد بھی آج رہبر معظم سید علی خامنہ ای نے وقت کے ستمگروں اور ظالموں کو للکارا اور ان کے اگے جھکنے سے نہ صرف انکار کیا بلکہ وقت کی سب سے بڑی قوتوں کے مقابلہ میں ڈٹے رہے اور انہیں شکست فاش دی اتنی عظمت راہ حضرت امام حسین علیہ السلام کی پیروی کے بغیر ممکن نہیں ہے۔