سیاسیات۔ اسرائیلی عدالت نے وزیراعظم نیتن یاہو کے خلاف مقدمہ مؤخر کرنے کی درخواست مسترد کردی۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے خلاف کرپشن کا مقدمہ زیرِ سماعت ہے۔
دوران سماعت اسرائیلی عدالت نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ نیتن یاہو کے وکلا مقدمہ ملتوی کرنے کا کوئی ٹھوس جواز پیش نہیں کرسکے۔
اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی نیتن یاہو کے خلاف مقدمہ ملتوی کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔
واضح رہے کہ نیتن یاہو پر مختلف مقدمات میں 3 بار فرد جرم عائد ہو چکی ہے، اس کے علاوہ جنگی جرائم کے ارتکاب پر انٹرنیشنل کرمنل کورٹ سے نیتن یاہو کے وارنٹ گرفتاری بھی جاری ہو چکے ہیں۔
عالمی تجزیہ کاروں کے مطابق حتمی فرد جرم عائد ہونے سے اسرائیلی وزیر اعظم پر استعفے کے لیے دباؤ بڑھ سکتا ہے۔