نومبر 24, 2024

فریضہ حج کی ادائیگی کے لئے کرونا ویکسینیشن لازمی قرار

سیاسیات-سعودی عرب نے فریضہ حج کی ادائیگی کے لیے کورونا سے بچاؤ کی ویکسینیشن لازمی قرار دے دی۔

سعودی وزارت حج و عمرہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق حج کی ادائیگی کے خواہش مند افراد کو کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین کا مکمل کورس کرنا ہوگا، کورونا کی ویکسینیشن نہ کروانے والوں کو حج کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ حج کے لیے آنے سے قبل عازمین احتیاطاً فلو(انفلوئنزا) کی ویکسین بھی لگوا لیں۔

سعودی عرب نے رواں سال حج کے لیے عازمین کی تعداد پر عائد پابندی ختم کر دی ہے، گزشتہ دو برسوں سے کورونا کی وبا کو پھیلنے سے روکنے کے لیے عازمین کی تعداد محدود کردی گئی تھی۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

19 − 12 =