مئی 4, 2025

مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فورسز کا کریک ڈاؤن، متعدد کشمیری گرفتار

سیاسیات- مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فورسز نے کریک ڈاؤن کرکے متعدد کشمیری گرفتار کرلیے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قابض بھارتی فورسز نے سری نگر میں 12سےزائدگھروں پر چھاپے مار کر تلاشی لی اور کالے قانون کے تحت پرامن کشمیریوں کے خلاف کارروائیاں کیں۔

کے ایم ایس کے مطابق بھارتی فورسز نے چھاپوں کے دوران کشمیریوں کو خوف و دہشت کا نشانہ بنایا اور کشمیریوں کی اہم دستاویزات، موبائل فون اور دیگر آلات بھی قبضے میں لیے۔

کشمیر میڈیا سروس کا بتانا ہے کہ کُل جماعتی حریت کانفرنس نے قابض فوج کی چھاپوں، لوٹ مار مہم پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ اقوام متحدہ مقبوضہ وادی کی بگڑتی صورتحال کا جائزہ لے اور تنازع کشمیر حل کرائے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

sixteen − 12 =