مئی 4, 2025

ایران میں موساد کے جاسوس کو پھانسی پر لٹکادیا گیا

سیاسیات۔ ایران میں ایک اور صیہونی جاسوس کی سزائے موت پر عمل درآمد کردیا گیا۔

ایرانی میڈیا کے مطابق محسن لنگرنشین کو مقامی جیل میں سزائے موت دی گئی۔ سزا سے قبل قانون کے تمام تقاضوں کو مکمل کیا گیا۔

ایران کی عدالت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ملزم کو ہر سطح پر مکمل قانونی سہولیات فراہم کی گئیں۔

عدالتی دستاویز کے مطابق ملزم محسن لنگرنشین پر 2022 میں پاسداران انقلاب کے کرنل صیاد خدائی کے قتل میں اسرائیلی انٹیلی جنس موساد کی معاونت کا الزام بھی تھا۔

دستاویز سے پتا چلتا ہے کہ ملزم پر اصفہان میں ملکی دفاع سے جڑے حساس مرکز پر حملے کے لیے معلومات موساد کو فراہم کرنے کا الزام بھی تھا۔

ایرانی سپریم کورٹ نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ ملزم محسن لنگرنشین نے دورانِ تفتیش خود پر عائد تمام الزامات پر اعتراف جرم بھی کیا تھا۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

5 + 3 =