اپریل 28, 2025

بھارت پاکستان کے اندر اہداف کو نشانہ بنانے کا ارادہ رکھتا ہے: بھارتی میڈیا

سیاسیات۔ بھارتی میڈیا یہ دعویٰ کررہا ہے کہ بھارت پاکستان کے اندر اہداف کو نشانہ بنانے کا ارادہ رکھتا ہے۔

پروگرام نیا پاکستان کے اینکر شہزاد اقبال سے بات کرتے ہوئےمتعلقہ ذرائع نے کہا ہے کہ بھارت نے پاکستان کے خلاف کوئی misadventureکیا تو پاکستان ایسے کسی بھی حملے کو نا صرف ناکام بنائے گا بلکہ اس کے جواب میں پاکستان نے بھی سرحد پار سیکڑوں اہداف کا تعین کرلیا ہےجنہیں منٹوں کے اندر نشانہ بنایا جائے گا۔

متعلقہ ذرائع نے واضح کیا کہ پاکستان نے حالیہ کشیدگی کا آغاز نہیں کیا، نہ ہی پاکستانی ریاست کا پہلگام واقعے میں کوئی ہاتھ ہے اور نہ ہی ابھی تک پاکستان کے کسی non state actorکے اس واقعے میں ملوث ہونے کے شواہد سامنے آئے ہیں۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

seventeen + fifteen =