دسمبر 29, 2024

فرانسیسی میگزین چارلی ایبڈو کا توہین آمیز اقدام، حوزہ علمیہ قم کے علماء کا دینی مرجعیت سے تجدید عہد

سیاسیات- ایرانی انقلاب کے مرکز قم کے انقلابی عوام اور حوزہ علمیہ قم کے علما اور طلبہ نے فرانس کے میگزین چارلی ہیبڈو کے توہین آمیز اقدام کی مذمت میں ایک عظیم الشان اجتماع کا اہتمام کیا۔ شرکاء نے دینی مرجعیت اور رہبر معظم انقلاب اسلامی سے تجدید عہد کیا۔

اتوار کے روز ایرانی انقلاب کے مرکز قم میں عوام اور علما کا ایک عظیم الشان اجتماع منعقد ہوا۔ یہ اجتماع جو حضرت فاطمہ معصومہ بنت امام موسی کاظمؑ کے صحن امام رضاؑ میں ہوا۔ اجتماع میں قم کے انقلابی اور ولایت کے دلدادہ عوام، علما اور طلبا نے بدنام زمانہ فرانسیسی میگزین چارلی ہیبڈو کی جانب سے رہبر معظم انقلاب کے حوالے سے اٹھائے گئے توہین آمیز اقدام کی مذمت کی۔

اس احتجاجی اجتماع میں شرکاء نے رہبر معظم انقلاب کی تصاویر اٹھا رکھی تھیں اور مذکورہ میگزین اور متعلقہ ذمہ داروں کے خلاف نعرے لگائے اور مذہبی قیادت اور مقدسات کی بے حرمتی کو ناقابل قبول قرار دیا۔

اجتماع میں ایرانی دینی مدارس کے سربراہ آیت اللہ اعرافی، تہران کے امام جمعہ آیت اللہ سید احمد خاتمی، جامعہ مدرسین قم کے سربراہ آیت اللہ حسینی بوشہری، حوزہ علمیہ کی اعلیٰ انتظامی کونسل کے رکن آیت اللہ مقتدی بھی موجود تھے۔

اجتماع میں دینی طالبات کی بھی ایک بڑی تعداد شریک تھی، جنہوں نے اپنے ہاتھوں میں رہبر انقلاب اسلامی اور حاج قاسم سلیمانی کی تصاویر اٹھا رکھی تھیں۔

شرکاء نے امام راحل خمینی کبیر (رہ)، شہداء ، مرجعیت اور اسی طرح رہبر انقلاب اسلامی سے تجدید عہد کیا۔

اجتماع میں آزادی اظہار کے نام پر مغرب کی دوہری پالیسیوں اور معیارات کی مذمت کی گئی اور دینی مقدسات اور مذہبی قیادت کی کسی بھی حوالے سے توہین و ہتک حرمت کو مسترد کیا گیا۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

9 − four =