اپریل 19, 2025

ٹرمپ کا 90 روز کیلئے ٹیرف میں وقفے، چین پر ٹیرف 125 فیصد کرنے کا اعلان

سیاسیات- امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ ہفتے عائد کیے گئے تجارتی ٹیرف میں 90 روز کے وقفے اور چین کے لیے ٹیرف میں مزید اضافے کا اعلان کردیا۔

ٹرمپ نے اپنے بیان میں کہا کہ وہ چین پر عائد تجارتی ٹیرف میں مزید اضافہ کرکے اسے 125 فیصد کررہے ہیں اور اس کا اطلاق فوری پر ہوگا۔

ٹرمپ نے کہا کہ وہ گزشتہ ہفتے عائد کیےگئے جوابی محصولات میں 90 دن کا وقفہ کررہے ہیں اور اس کا اطلاق بھی فوری طور پر ہوگا۔

ٹرمپ نے کہا کہ 75 سے زائد ممالک نے ٹیرف کے حوالے سے مذاکرات کے لیے رابطہ کیا ہے، یہ وہ ممالک ہیں جنہوں نے امریکہ کے خلاف جوابی اقدام نہیں اٹھایا۔

90 دن کا وقفہ ان ممالک کیلئے ہے جنہوں نے اضافی ٹیرف عائد نہیں کیا: ٹرمپ

امریکی صدر نے بتایا کہ جو ممالک جوابی ٹیرف نہیں لگا رہے ان کے لیے  وقت کا اعلان کیا ہے، ٹیرف پر ہرکوئی ڈیل کرنا چاہتا ہے،  مختصر وقت کے لیے ٹیرف کو واپس لیا ہے۔

صدر ٹرمپ نے کہا کہ  لوگ ٹیرف کے بارے میں خوفزدہ ہو رہے ہیں، 90 دن کا وقفہ ان ممالک کے لیے ہے جنہوں نے اضافی ٹیرف عائد نہیں کیا، چین کے ساتھ بھی ڈیل ہوسکتی ہے،سب سے منصفانہ ڈیل ہوگی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ٹرمپ کے بیان کے بعد امریکی  ٹریژری سیکرٹری اسکاٹ بیسنیٹ اور وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرولین لیویٹ نے وائٹ ہاؤس میں میڈیا نمائندوں سے بات چیت  کی۔

وائٹ ہاؤس کی ترجمان کا کہنا تھا کہ کینیڈیا اور میکسیکو سمیت دیگر ممالک پر عائد کیے گئے جوابی ٹیرف میں 90 روز کا وقفہ کیا گیا ہے جبکہ 10 فیصد بیس لائن ٹیرف بدستور لاگو رہے گا۔

ٹرمپ کے اعلان کے بعد امریکی اسٹاک مارکیٹ میں تیزی دیکھنے میں آرہی ہے، ڈاو جونز میں 2 ہزار پوانٹس کی تیزی جبکہ نیسڈیک میں 8 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

ٹرمپ کے اعلان کے بعد خام تیل قیمت میں 2 فیصد اضافہ جبکہ سونے کی عالمی مارکیٹ میں 3 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

twelve − 9 =