اپریل 6, 2025

وزیراعظم کی سعودی ولی عہد سے ملاقات، شراکت داری نئی بلندیوں تک پہنچانے کا عزم

سیاسیات- وزیراعظم شہباز شریف اور سعودی عرب کے وزیراعظم اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے درمیان جمعرات کو جدہ میں ہونے والی ملاقات کے دوران دو طرفہ تعاون بڑھانے پر بات چیت کی گئی۔

سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے) کے مطابق جدہ کے السلام پیلس میں ہونے والی ملاقات میں فریقین نے دونوں ممالک کے درمیان گہرے تاریخی تعلقات کا جائزہ لیا۔

بیان کے مطابق دونوں رہنماؤں نے ’مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو بڑھانے کی راہیں تلاش کیں،‘ اور ’علاقائی اور بین الاقوامی حالات پر بھی تبادلہ خیال کیا۔‘

اس ملاقات میں دونوں اطراف کے حکام نے شرکت کی۔

وزیراعظم شہباز شریف گذشتہ روز (19 مارچ کو) چار روزہ سرکاری دورے پر اعلیٰ سطح کے وفد کے ہمراہ جدہ پہنچے تھے۔

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سمیت متعدد اہم وفاقی وزرا اور سینیئر حکام بھی ان کے ہمراہ گئے ہیں۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

5 × 5 =