مارچ 15, 2025

امریکہ اور اسرائیل نے غزہ کے فلسطینیوں کی آبادکاری کیلئے افریقی ممالک سے رابطہ کرلیا

سیاسیات۔ امریکی میڈیا کی جانب سے انکشاف کیا گیا ہے کہ امریکہ اور اسرائیل نے غزہ سے فلسطینیوں کی آبادکاری کے لیے افریقی ممالک سے رابطہ کیا ہے۔

امریکی میڈیا نے امریکی اور اسرائیلی حکام کے حوالے سے کہا ہے کہ امریکہ اور اسرائیل نے مشرقی افریقا کے 3 ممالک، سوڈان ، صومالیہ اور صومالی لینڈ کے عہدیداران کے ساتھ رابطہ کیا ہے تا کہ غزہ کے فلسطینیوں کی آبادکاری کے لیے ان ممالک کی زمین استعمال کرنے کا معاملہ زیر بحث آسکے۔

سوڈانی حکام نے اس منصوبے کو مسترد کر دیا ہے تاہم صومالیہ اور صومالی لینڈ کے حکام کا کہنا ہے کہ انہیں اس حوالے سے کسی رابطے کا علم نہیں ہے۔

خیال رہے کہ امریکی صدرٹرمپ نے فروری میں غزہ سے فلسطینیوں کو زبردستی بے دخل کرنے اور غزہ کی پٹی پر قبضہ کرنے کا خیال پیش کیا تھا جسے فلسطینیوں اور مشرق وسطیٰ کے ممالک نے مسترد کردیا تھا۔

تاہم گزشتہ دنوں صدر ٹرمپ نے  آئرلینڈ کےوزیراعظم کےساتھ ملاقات میں کہا تھا کہ کوئی بھی کسی کو غزہ سے بے دخل نہیں کرے گا۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

4 + fourteen =