سیاسیات- یہودی وزیر کی جانب سے مسجد اقصیٰ میں گھسنے کے بعد اسرائیلی وزیراعظم کا متحدہ عرب امارات کا دورہ منسوخ ہوگیا۔
عرب میڈیا کے مطابق اسرائیل کے قومی سلامتی کے وزیر اتامر بین گویر کے مسجد اقصیٰ میں گھسنے کے بعد متحدہ عرب امارات نے سخت ردعمل دیتے ہوئے چین کے ساتھ مل کر یہودی وزیرکے معاملے پر اقوام متحدہ کی سیکورٹی کونسل کا اجلاس طلب کیا ہے۔
امارات کے اس اقدام کے بعد اسرائیلی وزیراعظم نتین یاہو کا دورہ امارت منسوخ ہوگیا۔ اسرائیلی وزیراعظم کو 8 جنوری کو امارات کا دورہ کرنا تھا
متحدہ عرب امارات اور دیگرممالک کے شدید ردعمل کے بعد اسرائیلی وزیراعظم نے معافی مانگنے کی کوشش کرتے ہوئے کہا کہ مسجد اقصیٰ کی موجودہ حیثیت کا احترام کرتے ہیں اور اسے بدلنے کا کوئی ارادہ نہیں۔ امریکا اور یورپی یونین نے بھی اسرائیلی وزیر کے مسجد اقصیٰ میں گھسنے پر تنقید کی تھی۔