فروری 22, 2025

غزہ کے مستقبل کے بارے میں عرب ممالک کی بیٹھک

سیاسیات۔ غزہ کے مستقبل اور بحالی کے لیے مشترکہ منصوبے کی تیاری سے متعلق سعودی عرب میں عرب ممالک کا اہم اجلاس ہوا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے غزہ کے مستقبل کے حوالے سے ریاض میں 7عرب ممالک کے اجلاس کی میزبانی کی۔

اجلاس میں اردن کے شاہ عبداللہ دوم، مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی، قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی، متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان، کویت کے امیر شیخ مشعل الاحمد الصباح اور بحرین کے ولی عہد سلمان بن حمد الخلیفہ نے شرکت کی۔

ریاض میں ہونے والا یہ اجلاس امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس منصوبے کے جواب میں منعقد کیا گیا تھا، جس میں امریکہ کے غزہ کا کنٹرول سنبھالنے  اور فلسطینیوں کو جبری طور پر بےدخل کرنے کی تجویز دی گئی تھی۔

الجزیرہ کے مطابق عرب رہنماؤں نے ٹرمپ کی تجویز کو سختی سے مسترد کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ریاض میں منعقدہ اجلاس میں شریک کسی بھی ملک کی جانب سے اجلاس میں ہونے والی بات چیت یا فیصلے کے حوالے سے کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا گیا۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

eleven − six =