فروری 22, 2025

اسرائیل کا مغوی خاتون کی لاش نہ دینے کا الزام، حماس نے وضاحتی بیان جاری کردیا

سیاسیات- اسرائیلی مغوی خاتون کی جگہ کسی اور کی لاش دینے  کے الزام پر حماس نے کہا ہےکہ خاتون کی لاش جہاں رکھی گئی تھی وہاں اسرائیلی حملےکے بعد ان کی باقیات باقی لوگوں کی باقیات سے مل گئی تھیں۔

ایک بیان میں حماس نے اسرائیلی الزامات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی مغوی خاتون شری بیباس کی لاش کو جس جگہ رکھا گیا تھا وہاں اسرائیل کی جانب سے فضائی حملہ کیا گیا تھا جس کے بعد مغوی خاتون کی باقیات وہاں موجود دیگر افراد کی باقیات سے مل گئی تھیں۔

اس حوالے سے غزہ حکومتی میڈیا آفس نے بھی ایک بیان جاری کیا جس میں کہا گیا کہ غزہ میں متعدد عمارتوں کو مسلسل فضائی حملوں کو نشانہ بنایا گیا اور مغوی خاتون کی لاش کی باقیات بھی ایسی ہی ایک عمارت کے ملبے سے ملی جو اسرائیلی حملے کا نشانہ بنی اور وہاں بھی لوگ تھے۔

غزہ میڈیا آفس نے کہا کہ بہت سے لوگوں کی باقیات ملبے سے ٹکڑوں میں ملتی رہی ہیں جنہیں پلاسٹک بیگز میں ڈال کر لایا گیا، یہ سب ظاہر کرتا ہے کہ گزشتہ 15 ماہ میں غزہ میں اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں کیا ہوا۔

واضح رہےکہ حماس نے گزشتہ روز جنگ بندی معاہدے کے تحت 4 اسرائیلی یرغمالیوں کی لاشیں ریڈ کراس کے ذریعے اسرائیل کے حوالے کی تھیں۔

بعد ازاں  اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ حماس نے گزشتہ روز واپس کی گئی 4 لاشوں میں سے ایک کی شناخت غلط بتائی ہے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

20 + twenty =