فروری 5, 2025

غزہ فائر بندی برقرار رہنے کی ضمانت نہیں: ٹرمپ

سیاسیات۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ غزہ میں جاری نازک فائر بندی کے برقرار رہنے کی ’کوئی ضمانت نہیں ہے۔

صدر ٹرمپ نے یہ بیان اس وقت دیا ہے جب اسرائیلی وزیرِاعظم بن یامین نتن یاہو واشنگٹن میں نئی ٹرمپ انتظامیہ کے ساتھ حماس کے ساتھ فائر بندی کے دوسرے مرحلے پر بات چیت کے لیے موجود ہیں جو تاحال حتمی شکل نہیں پا سکا۔

فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق فائر بندی کے نفاذ کے دو ہفتے بعد حماس حکام نے کہا کہ گروپ دوسرے مرحلے کی تفصیلات پر بات چیت شروع کرنے کے لیے تیار ہے جو پائیدار امن کے قیام میں مدد دے سکتا ہے۔

اسرائیل سے امریکہ روانگی سے قبل نتن یاہو نے صحافیوں کو بتایا کہ وہ ٹرمپ سے ملاقات میں ایران کے خلاف اقدامات اور تمام قیدیوں کی بازیابی پر تبادلہ خیال کریں گے۔

یہ جنوری میں وائٹ ہاؤس واپسی کے بعد صدر ٹرمپ کی کسی غیرملکی رہنما سے پہلی ملاقات ہو گی جسے نیتن یاہو نے ’اسرائیل-امریکہ اتحاد کی مضبوطی‘ کی علامت قرار دیا۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

eight − seven =