اپریل 6, 2025

تحریک انصاف خیبر پختونخوا میں بڑے پیمانے پر تبدیلیوں کا امکان

سیاسیات-  جنید اکبر کے صوبائی صدر بننے کے بعد پاکستان تحریک انصاف خیبرپختونخوا میں بڑے پیمانے پر تبدیلیوں کا امکان ہے۔

پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق صوبائی صدارت میں تبدیلی کےبعدتنظیمی سطح پر تبدیلیوں کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری کی بھی تبدیلی کا امکان ہے، عاطف خان اور ارباب شیر علی کوبھی اہم ذمہ داریاں مل سکتی ہیں۔

پی ٹی آئی ذرائع کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کی ضلعی تنظیموں میں بھی تبدیلیاں کی جائیں گی۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز بانی پی ٹی آئی عمران خان نے وزیر اعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور سے کے پی کی صدارت لیکر جنید اکبر کو پی ٹی آئی کے پی کا نیا صدر مقرر کیا تھا۔

اس حوالے سے ذرائع کا بتانا تھا کہ اس فیصلے کے حوالے سے علی امین گنڈا پور کو اعتماد میں نہیں لیا گیا اور عمران خان نے علی امین گنڈا پور کو اپنی توجہ صوبے میں گورننس کی بہتری اور دہشتگردی کے خاتمے پر مرکوز رکھنے کی ہدایت کی ہے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

fourteen + eighteen =