جنوری 21, 2025

سعودی عرب عنقریب ابراہم معاہدے میں شامل ہوجائے گا۔ ٹرمپ

سیاسیات۔ امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امید ظاہر کی ہے کہ سعودی عرب بھی ابراہم معاہدے میں شامل ہوجائے گا۔

ابراہم معاہدہ اسرائیل اور عرب ممالک کے درمیان تعلقات کے قیام سے متعلق ہے۔

صدارت سنبھالنے کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاوس میں بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ سمجھتے ہیں کہ سعودی عرب بھی بالآخر ابراہم معاہدے میں شامل ہوجائےگا۔

ٹرمپ کا کہنا تھا کہ امید ہے سعودی عرب  اسرائیل سے تعلقات معمول پر لے آئےگا۔

پیر کو ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکہ کے47 ویں صدر کی حیثیت سے حلف اٹھانے کے بعد اپنے افتتاحی خطاب میں کہا کہ اب امریکہ ترقی کرےگا، اپنے دور میں امریکہ پہلے رکھوں گا، امریکہ بہت جلد مضبوط، عظیم اور پہلے سے کہیں زیادہ کامیاب ملک بنےگا۔

افتتاحی خطاب میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نےکہا کہ میری اولین ترجیح ایک ایسا ملک قائم کرنا ہے جو آزاد اور مضبوط ہو، 8 سال مجھے جن مشکلات کا سامنا رہا امریکی تاریخ میں کسی اور کے ساتھ ایسا نہیں ہوا۔

ٹرمپ نے کہا کہ میں امریکہ کو پھر سے عظیم بناؤں گا، آج کا دن امریکی شہریوں کی آزادی کا دن ہے، سیاہ فام اور لاطینی امریکیوں کا شکریہ ، میں نے اُن کے مسائل سُنے ہیں، آج مارٹن لوتھر کنگ ڈے ہے اور اس مناسبت سے میں ان کے لیے کام کروں گا۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

twenty − twelve =