جنوری 20, 2025

غزہ جنگ بندی معاہدے کے تحت اسرائیل سے 90 فلسطینی قیدیوں کی رہائی

سیاسیات۔ غزہ جنگ بندی معاہدے کے تحت اسرائیل نے 90 فلسطینی قیدیوں کو جیلوں سے رہا کر دیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق، حماس نے گزشتہ روز جنگ بندی معاہدے کے تحت تین اسرائیلی قیدیوں کو ریڈ کراس کے حوالے کیا۔

اس کے بدلے میں اسرائیل نے مختلف جیلوں سے فلسطینی قیدیوں کی رہائی کی فہرست جاری کی، جس میں عوفر جیل کے قیدیوں کی رہائی بھی شامل ہے۔

رہائی پانے والوں میں میں 69 خواتین اور 21 بچے شامل ہیں۔

اسرائیلی جیل سے رہا ہونے والے 90 فلسطینی قیدیوں کا مغربی کنارے کے شہر بیتونیہ میں والہانہ استقبال کیا گیا۔

قیدیوں کو 2 بسوں کے ذریعے مغربی کنارے پہنچایا گیا۔ فلسطینی محکمہ صحت کے مطابق، اس رہائی کے باوجود اسرائیلی جیلوں میں اب بھی بڑی تعداد میں فلسطینی قیدی موجود ہیں۔

واضح رہے کہ غزہ میں اسرائیلی جنگ کے دوران 15 ماہ سے جاری تشویشناک صورتحال میں فلسطینی محکمہ صحت کے مطابق، 47,899 فلسطینی شہید اور ایک لاکھ 10 ہزار سے زائد زخمی ہوئے ہیں، جبکہ ہزاروں افراد لاپتا ہیں۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

four × 3 =