اپریل 5, 2025

آرمی چیف کا دورہ سعودی عرب و امارات

سیاسیات- آرمی چیف جنرل عاصم منیر برادر اسلامی ممالک سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے سرکاری دورے پر ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف برادر ممالک کی سینئر قیادت سے ملاقاتیں کریں گے، آرمی چیف کا دورہ سعودی عرب اور یو اے ای 4 سے 10 جنوری تک ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل عاصم منیر کی برادر اسلامی ممالک کی قیادت سے ملاقاتوں میں باہمی دلچسپی کے امور، فوجی تعاون اور دو طرفہ امور پر بات ہو گی۔

دوسری جانب سعودی میڈیا کے مطابق جنرل عاصم منیر نے وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان بن عبدالعزیز سے ملاقات کی جس میں سعودی وزیر دفاع نے انہیں پاکستان کا آرمی چیف بننے پر مبارکباد پیش کی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق آرمی چیف اور سعودی وزیر دفاع کی ملاقات میں دو طرقہ تعلقات کو مزید فروغ دینے اور مستقبل میں بھی ایک دوسرے کی مدد جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

five × three =