دسمبر 30, 2024

افغانستان دہشتگردوں کو پڑوسیوں پر فوقیت نہ دے۔ پاک فوج

سیاسیات۔ پاکستان فوج کے ترجمان نے جمعے کو کہا ہے کہ افغانستان ان کا برادر پڑوسی ملک ہے، اور کابل ’خوارجیوں اور دہشت گردوں‘ کو پڑوسیوں پر فوقیت نہ دے۔

پاکستان فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ یعنی آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے یہ بات راولپنڈی میں ایک پریس کانفرنس کے دوران کی۔ پریس کانفرنس میں ملکی سلامتی، سکیورٹی کی صورت حال اور دیگر اہم امور پر بات کی گئی۔

پاکستان کی سرحدوں پر موجود خطرات کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ ’پاکستان نے افغانستان میں قیام امن کے لیے کوششیں کیں، پاکستان کی تمام تر کوشش کے باوجود افغان سرزمین سے دہشت گرد پاکستان میں دہشت گردی کر رہے ہیں۔‘

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ ’دہشت گردی کے تانے بانے افغانستان تک جاتے ہیں، دہشت گردوں کے نیٹ ورکس کو ختم کرنے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں گے۔ ‘

انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ افغان عبوری حکومت سے ہر سطح پر دہشت گردی کے خاتمے کے حوالے سے بات کی۔

’پاکستان افغانستان سرحد کو بارودی سرنگوں سے پاک کر دیا ہے۔‘

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

1 × 3 =